قندوز پر طالبان کا حملہ طالبان کے توانا ہونے کا ایک علامتی عمل تھا، طالبان کمانڈر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 اکتوبر 2015 17:32

قندوز پر طالبان کا حملہ طالبان کے توانا ہونے کا ایک علامتی عمل تھا، ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 اکتوبر 2015 ء): افغانستان کی عسکریت پسند تنظیم طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور نے کہا ہے کہ قندوز پرطالبان کا قبضہ ایک علامتی عمل تھا جس سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ طالبان کی تحریک کس قدر توانا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے ساتھ ایک نامعلوم مقام پر سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے ملا منصور نے قندوز شہر پر قبضے کو تاریخی کامیابی قرار دیا۔ اسٹریٹیجک نوعیت کے شہر قندوز پر طالبان نے پیر کے روز قبضہ کیا تھا اور کابل حکومت کی فوج نے نیٹو کی مدد سے شہر پر دوبارہ مکمل کنٹرول جمعرات کے روز حاصل کیا ہے۔ ملا محمد عمر کی رحلت کی خبر عام ہونے کے بعد ملا منصور کو رواں برس اگست میں افغان طالبان کا نیا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔