اوپن یونیورسٹی سلسلہ تعلیم ترک کرنے والے طلبہ کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں "اوپن ڈے"منعقد کرے گی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 18:31

اسلام آباد ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی وائس چانسلر ` پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ تعلیم سے محروم /سماجی ` معاشی یا کسی اور وجوہات کی بناء پر سلسلہ تعلیم ترک کرنے والے طلبہ کو تعلیمی سلسلہ دوبار ہ شروع کرنے کی طرف راغب کرنے کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں "اوپن ڈے"منعقد کرے گی ` اس سلسلے میں یونیورسٹی کے 46۔

علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے کیمپسسز میں داخلوں کے خواہشمند افراد کے لئے "اوپن ڈے"منعقد کریں ` ان کی بھر پور رہنمائی کریں اور انہیں یونیورسٹی میں طلبہ کے لئے دستیاب سہولتوں سے آگاہ کریں"ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلسٹی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام ممبرز نے کی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ سمسٹر خزاں 2015ء کے داخلوں کی تاریخ میں کسی صورت مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

داخلوں کے خواہشمند افراد میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ9۔اکتوبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔ داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151` ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 051-9057421` سیکنڈری پروگرامز 051-9057431` ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432` بیچلرز پروگرام 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :