`لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کی `

جمعہ 2 اکتوبر 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نیپئرروڈ ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی لاہور گیریژن کالج آف سائنس اینڈ کامرس فار گرلز‘ جوہر ٹاؤن بالمقابل الجنت ہال‘ کالج روڈ‘ لاہور‘ دی ریڈرز آکسفورڈ سکول (ٍپرائمری)‘ قلعہ گجر سنگھ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ نزد مزنگ‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال‘ ملتان روڈ‘ لاہورکا دورہ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 463 تھی۔