امریکی اخبار نے بھارت کو پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈرا دیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:05

امریکی اخبار نے بھارت کو پاکستانی ڈرون ٹیکنالوجی سے ڈرا دیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) امریکی ذرائع ابلاغ نے پاکستان کی ڈرون ٹیکنالوجی کی تعریف کرتے ہوئے بھارت سمیت ہمسائے ممالک کو بھی ڈرا دیا ہے اور اس چوکنا کرتے ہوئے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان ان ملکوں کیخلاف بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار ’’ فارچیون ‘ نے پاکستان نے اپنی ڈرون ٹیکنالوجی ( ڈرون طیاروں ) سے عسکریت پسندوں کیخلاف با اعتماد اور کامیاب کارروائیاں کی ہیں اور مطلوبہ اہداف حاصل کیے ہیں اس طرح اسرائیل ، برطانیہ اور امریکہ کے بعد پاکستان اس ٹیکنالوجی کا حامل چوتھا ملک بن گیا ہے ۔

مستقبل میں پاکستان اپنی ڈرون ٹیکنالوجی کو پر کشش ہتھیار بھی سمجھ سکتا ہے ہمسایہ ممالک بھارت وفغانستان اس پاکستانی ٹیکنالوجی کو اپنے لئے خطرہ بھی محسوس کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :