لندن: کشمیر کے معاملے پر ہماری بات سنی جا رہی ہے اور عمل بھی ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ رکھنی چاہئیے ، لندن سے وطن واپس روانگی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:35
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : لندن سے وطن واپس روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےخطے میں امن کے لیے تجاویز پیش کی ہیں، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی تجاویز پر عمل کرنا ہو گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ وہ الزام تراشی سے گریز کرے کیونکہ الزام تراشی سے امن قائم نہیں ہو گا بلکہ کشیدگی بڑھے گی اور کشیدگی بڑھنے کا مطلب ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے وہی راستہ ہے جو پاکستان نے تجویز کیا ہے، اور پاکستان نے تمام تجاویز خلوص کے ساتھ پیش کی ہیں .
پاکستان کے پاس بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ملک میں مداخلت کے ثبوت موجود ہیں،پاکستان اور بھارت کو متوازن سوچ اختیار کرنی چاہئیے، انہوں نے واضح کہا کہ مسائل کا حل وہی ہے جو پاکستان نے تجویز کیا ہے آج آئیں یا کل راستہ یہی ہو گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ سنا جا رہا ہے اور اس پر عمل بھی ہو رہا ہے. بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مارک سیگل کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر وزیر اعظم نواز شریف نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ میں نے مارک سیگل کا بیان پڑھ لیا ہے، یقیناً آپ نے بھی پڑھ لیا ہو گا.متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.