دنیا کا اوسط درجہ حرارت 85 سال بعد 2.7 ڈگری بڑھ جائیگا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:38

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)دنیا کا اوسط درجہ حرارت 85 سال بعد 2.7 ڈگری بڑھ جائیگا تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پچاسی سال بعد اوسط درجہ حرارت میں دو اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوجائے گا جو اقوام متحدہ کے جاری کردہ معیاری درجہ حرارت سے اعشاریہ سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔دنیا بھر میں مسلسل بڑھتی عالمی حدت سے بچنے کے لیے ایک سو چالیس سے زائد ممالک نے اپنے منصوبے جمع کرائے ہیں، تاکہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔