ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیاگیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے ڈاکٹر نوشاد شیخ کو ڈاو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تقرری 4 برس کے لیے کی گئی ہے۔یہ عہدہ ڈاکٹر مسعود کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد خالی تھا۔سرچ کمیٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر گورنر سندھ نے ڈاکٹر نوشاد کی تقرری کی منظوری دے دی ۔