حکومت بلدیاتی انتخابات صاف شفاف کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے،چوہدری ارمغان سبحانی
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:33
سیالکوٹ۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) حکومت بلدیاتی انتخابات صاف شفاف کروانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات سیاست و جمہوریت کی بنیاد ہیں، اگر بنیاد درست ہو تو پھر خرابی پیدا نہیں ہوتی اور ٹھیک بنیاد پر بننے والی عمارت مظبوط اور دیرپا ہوتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو مظبوط بنانے کے لئے افہام و تفہیم کے ذریعہ ورکرز کو مشاورت کے عمل سے پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی تلقین کریں گے جس سے ہم جمہوریت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے اپنے ڈیرہ وریوکے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے عام عوام کو مسائل کے حل میں ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف جس طرح جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کوششیں اور اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور وزیر اعظم کی قیادت میں وہ ملک پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر آگے لے کر جائیں گے۔
عوام کو باوقار طریقہ سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کریں گے۔ اس موقعہ پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ذاتی طور پر پسند نا پسند کی بحث سے بالا تر ہو کر پارٹی کو مظبوط مستحکم بنانے کے لئے اچھے لوگوں کی بلدیاتی انتخابات کے لئے میرٹ پر پورا اترتے ہوئے ان سفارش اور حمایت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.