این اے 122 میں (ن) لیگ نہیں ، اسٹیٹس کو اور دھاندلی کوکو شکست دیں گے ، اسٹیٹس کو ملک میں انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، این اے 122 کا ضمنی الیکشن پاکستان کیلئے بہت اہم ہے ، (ن) لیگ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرکے دکھائے ، ہمسایہ ممالک سے دوستی پر یقین رکھتا ہوں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ،خیبرپختونخوا کا احتساب سیل مکمل طور پر آزاد ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کانجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو نہیں ، اسٹیٹس کو کو شکست دیں گے ، اسٹیٹس کو ملک میں انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، این اے 122 کا ضمنی الیکشن پاکستان کیلئے بہت اہم ہے ، چیلنج کرتا ہوں کہ (ن) لیگ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرکے دکھائے ، ہمسائیہ ممالک سے دوستی پر یقین رکھتا ہوں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ، ، خیبرپختونخوا کا احتساب سیل مکمل طور پر آزاد ہے۔
ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں پنجاب میں منصوبے کے تحت دھاندلی کی گئی اور الیکشن کمیشن (ن) لیگ کے ساتھ ملا ہوا تھا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لاہور کی عوام سمن آباد کے جلسے میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کیلئے نکلیں ۔ میں (ن) لیگ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مینار پاکستان پر پی ٹی آئی سے بڑا جلسہ کرکے دکھائے ، ہمارے مینار پاکستان میں ہونیوالے جلسے میں تقریباً 10 لاکھ لوگ تھے اور مجھے اب بھی یقین ہے کہ لاہور کے لوگ ہمارے لئے نکلیں گے ۔
عمران خان نے کہاکہ لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ہی نہیں اسٹیٹس کو کو بھی شکست دیں گے ، اگر (ن) لیگ جیت گئی تو کہا جائے گا کہ ہم نے دھاندلی نہیں کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 30اکتوبر 2011ء کے بعد اصل پاکستان تحریک انصاف بنی ، میں نے اپنے مقصد تک پہچنے کیلئے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے جنرل راحیل شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں 980 ارب کی کرپشن کی نشاندہی کی مگر کرپشن کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا احتساب سیل مکمل طور پر آزاد ہے ، سوا دو سال کی کے پی کے کی حکومت کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب کے پی کے کی پولیس مکمل طور پر سیاست سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ کے پی کے کی پولیس غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے ، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا بیٹا 7 سو کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے ، اتنا پیسہ کہاں سے آیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمسائیہ ممالک سے دوستی پر یقین رکھتا ہوں ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آنے کے بعد امن اور انصاف کا نظام لائیں گے جس میں عوام کو انصاف ملے گا ۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.