پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ”عشرہ فاروق وحسین “منایا جائے گا
اتوار 4 اکتوبر 2015 17:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ”عشرہ فاروق وحسین “منایا جائے گا۔محرم الحرام میں امن امان کے قیام کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں ۔13اکتوبر کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،مولانا عبد الکریم ندیم،مولانا اسد اللہ فاروق،مفتی وحید احمد ،پروفیسر ڈاکٹر نجم الدین،مولانا محمد امجد،سید عبد الغفار شاہ حجازی،مولانا سمیع اللہ ربانی،مولانا شبیر احمد عثمانی ودیگر بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ملک بھر میں مشترکہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔
فرقہ وارانہ تشدد کے کاتمے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں مختلف مسالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے قومی مصالحتی کونسل ضلعی سطح پر اپنا کردار اداکرے گی۔محرم الحرام میں ہمیں ایک دوسرے کے اکابر اور مقدس شخصیات کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے اور ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہئے جس سے دوسرے مکتبہ فکر کے ماننے والوں کی دل آزاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام یکم محرم تا دس محرم الحرام تک ”عشرہ فاروق وحسین “کے عنوان پر ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی ۔ جن میں پاکستان علماء کونسل ،وفاق المساجد پاکستان سمیت دیگر مکاتب فکر کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.