(ن)لیگ دھاندلی کرنے پی ٹی آئی دھاندلی روکنے کی ٹریننگ کر رہی ہے ‘ عمران خان
ووٹوں کے تھیلے ریٹرننگ افسر کے پاس لیجانے والی گاڑی کے اندر بھی فوجی اہلکار تعینات ہونا چاہیے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزراء سرکاری وسائل رکھنے کے باعث انتخابی مہم میں نہیں آ سکتے ‘ پی ٹی آئی چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 اکتوبر 2015 17:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ (ن)لیگ دھاندلی کرنے جبکہ پی ٹی آئی دھاندلی روکنے کی ٹریننگ کر رہی ہے ،این اے 122کا ضمنی انتخاب 2013ء کے عام انتخابات سے بڑا مقابلہ ہے اور پی ٹی آئی کا(ن)لیگ سے نہیں بلکہ وفاق اور پنجاب حکومت سے مقابلہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور آمد کے بعد اولڈ ائیر پورٹ اور گلبرگ آفس میں این اے 122کی انتخابی مہم کے کوارڈی نیٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر جہانگیر خان ترین ، چوہدری سرور ، میاں محمود الرشید ، عبد العلیم خان ،جمشید اقبال چیمہ، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اپنا نام تبدیل کر کے سٹے آرڈر لیگ رکھنا چاہیے کیونکہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف سٹے آرڈر پر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 11اکتوبر کے روز پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی تعینات کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے ۔
الیکشن کمیشن سے کہیں گے تھیلے ریٹرننگ افسر کے پاس منتقل کرنے والی گاڑی کے اندر بھی ایک فوجی اہلکار تعینات رکھا جائے کیونکہ اس دوران (ن) لیگ والے گڑ بڑھ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہی لوگ انتخابات کرارہے ہیں جو ماضی میں دھاندلی کر اچکے ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ پی ٹی آئی اس حلقے سے کامیاب نہ ہو لیکن ہم دھاندلی کو روکنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ وزراء کے انتخابی مہم میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہاکہ وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزراء انتخابی مہم میں نہیں آ سکتے کیونکہ ان کے پاس سرکاری وسائل ہوتے ہیں جبکہ اراکین اسمبلی کے پاس سوائے منشور کے کچھ نہیں ہوتا۔ خیبر پختوانخواہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ہمارا وزیر اعلیٰ یا کوئی بھی وزیر انتخابی مہم میں نہیں گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.