وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ ،مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 7 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا

آیت اﷲ حافظ ریاض نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں علامہ ساجد نقوی، شیخ محسن نجفی، رضی جعفرنقوی اور دیگر سینئر علماء شریک ہونگے

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے اعلٰی اختیاراتی ادارے مجلس اعلیٰ اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 7 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا ۔جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اﷲ حافظ ریاض حسین نجفی کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی(اسلام آباد)، علامہ رضی جعفرنقوی (کراچی)، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی (خیر پور میرس سندھ)، علامہ غلا م حسن جاڑا (ڈیر اسمٰعیل خان )، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی (خوشاب) شریک ہوں گے۔

جبکہ مرکزی کابینہ کے نو منتخب ارکان علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی ، علامہ محمد افضل حیدری ، مولانا فیاض نقوی ، مولانا ارشد جعفری ، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس دینیہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں، رجسٹریشن ، عسکری اور سیاسی قیادت سے اتحاد تنظیمات مدارس کی حالیہ ملاقاتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔