ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی زیر صدارت اجلاس
کالج کے سابق پرنسپل کی طرف سے قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے کیس کی پیشرفت پر بریفنگ
اتوار 4 اکتوبر 2015 18:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس گذشتہ روز گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی زیر صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں کالج کے انتظامی ، مالی اور سکیورٹی کے متعلقہ معاملات کا تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔ ممبران بورڈ کو کالج کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلاً رپورٹ پیش کی گئی اور اب تک اٹھائے گئے سکیورٹی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں کالج کی سکیورٹی کو مزید بہتر اور طلبہ اور والدین کی سہولت میں مزید اضافے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں کالج کے سابق پرنسپل کی طرف سے قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے کیس کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ بورڈ آف گورنرز کے ارکان نے سابق پرنسپل کی طرف سے کالج کے خلاف میڈیا کمپئین شروع کرنے پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ ارکان نے سابق پرنسپل کو نکالنے کا فیصلہ اکثریت سے کیا تھا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ایچی سن کالج ملک کی عظیم اور شاندار روایات سے مزیں درسگاہوں میں سے ایک درسگاہ ہے اس کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور اس کی شاندار روایات کے وقار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.