مساجد و مدارس کے ساتھ امتیاز ی سلوک نا قابل بر داشت ہے، جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی

اتوار 4 اکتوبر 2015 18:13

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام ضلع صوابی نے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے مساجد و مدارس میں دینی مسائل و فضائل بیان کر نے پر پابندی کو یکسر مسترد کر تے ہوئے واضح کر دیا کہ مساجد و مدارس کے ساتھ امتیاز ی سلوک نا قابل بر داشت ہے اس سلسلے میں ضلعی امیر جے یو آئی و صوبائی نائب امیر مولانا عطاء الحق درویش ، سینئر نائب امیر اشفاق اﷲ خان اور سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد ہارون حنفی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جے یو آئی علماء کرام سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں کی مشترکہ جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

اسلئے مساجد و مدارس کے بارے میں کوئی بھی فیصلے میں جے یو آئی کو اعتماد میں لینے کے بغیر اسے عملی جامہ پہنانا ممکن نہیں مدارس و مساجد کے ساتھ ناروا امتیازی سلوک بر داشت نہیں کر سکتے حکمران پہلے گاڑیوں میں لاؤڈ سپیکر ، تیز آواز پر ٹیپ ریکارڈ اور گانے بجانے والے آلات پر پابندی لگا دیں۔مدارس و مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر شر انگیز تقاریر پر پابندی کے ہم مخالف نہیں لیکن آذان اور خطبے کے علاوہ دینی مسائل و فضائل لوڈ سپیکر کے ذریعے بیان کر نے پر پابندی لگانے کے ہم مخالفت کر تے ہیں لہٰذا حکام بالا اس فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔

متعلقہ عنوان :