اٹک پی پی 16 میں پولنگ کا سلسلہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 6 اکتوبر 2015 10:45

اٹک پی پی 16 میں پولنگ کا سلسلہ جاری

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 اکتوبر 2015 ء): اٹک میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 16 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جس پر شہید شجاع خانزادہ کے صاحبزادے اپنے والد کی نشست کا دفاع کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں نے جہانگیر خانزادہ کے مقابلے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعیم اعوان نے آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دو لاکھ چھ ہزار چھ سو انہتر ہے۔ جن کے لئے ایک سو سینتس پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ جبکہ حلقے میں پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہے گا.