لیاقت پور میں پوسٹ گریجویٹ کالج نہ ہونے سے طلباء کو مشکلات کا سامنا

منگل 6 اکتوبر 2015 16:25

خان پور ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) انجمن طلباء اسلام کے رہنما جام محمد صدیق یار سعیدی نے کہا ہے کہ تحصیل لیاقت پور میں پوسٹ گریجویٹ کالج نہ ہونے سے طلبء کو مالی اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلئے انہیں رحیم یار خان اور بہاولپور جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز لیاقت پور کو پوسٹ گریجویٹ کالج کا درجہ دیں۔