خان پور، کیڈٹ کالج کی تکمیل سے طلباء کو بہترین تعلیم میسر ہوگی، شیخ فیاض الدین

منگل 6 اکتوبر 2015 16:25

خان پور ۔06 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ فیاض الدین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار چوہدری اور محکمہ اوقاف کے ڈسٹرکٹ منیجر غلام فرید اعوان سے میٹنگ کی جس میں موضع واہی حضرت کے مقام پر بننے والے کیڈٹ کالج کی اراضی بارے مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں طے پایا کہ موضع واہی حضرت کے مقام پر محکمہ اوقاف کے رقبے پر رہائش پذیر افراد کو متبادل جگہ دی جائے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج خان پور جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کے مکمل ہونے سے علاقہ کے طلباء کو بہترین تعلیم میسر ہوگی۔