ہائیکورٹ نے تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز کے قیام کو غیر آئینی ، غیر قانونی قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

منگل 6 اکتوبر 2015 16:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز کے قیام کو غیر آئینی ، غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈز صنعتی یا کمرشل اداروں کی تعریف میں نہیں آتے ۔ تعلیمی بورڈز کا کام صرف طلبا اور طالبات سے امتحانات لینا ہے ، ان کے ملازمین لازمی سروس کی تعلیم میں آتے ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں تعلیمی بورڈز میں ٹریڈ یونینز قائم کرنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں تعلیمی بورڈ لاہور میں ٹریڈ یونین کے قیام کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔