کیمپس پل سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ، مقتول یوسی 74سے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار تھے
مقتول بھتیجے کو کچھ روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں ،پولیس نے چچا کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا شکست کے خوف سے (ن) لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر تشدد کو ہوا دے رہی ہے ،ضمنی انتخاب سے قبل رینجرز کو تعینات کیا جائے ‘ پی ٹی آئی (ن) لیگ اور ان کے غنڈوں کو لوگوں کو قتل کرنے کا لائسنس مل چکا ہے ‘ چوہدری سرور کی میاں محمو د الرشید اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 6 اکتوبر 2015 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کیمپس پل سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی ، مقتول یونین کونسل 74سے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار تھے ،پولیس نے چچا کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو کیمپس پل سے ملنے والی لاش کی گزشتہ روز شناخت کر لی گئی اور مقتول میاں محمد اکبر یونین کونسل 74سے پی ٹی آئی کے کونسلر کے امیدوار تھے ۔
مقتول کے چچا محمد علیم نے بتایا کہ ان کے بھتیجے کو کچھ روز سے نا معلوم افراد کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ پولیس نے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ،ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفرا ز چیمہ ، انیس ہاشمی ایڈووکیٹ اور عندلیب عباس کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ (ن) لیگ اپنے غنڈوں کولگام دے ،اگر 11اکتوبر کا ضمنی انتخاب نہ ہوتا تو ہم ان کے بتا دیتے کہ غنڈی گردی کیسے کی جاتی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.