برطانوی ادارہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے طالب علموں کی تعلیمی قابلیت کا جائزہ لے گا

بدھ 7 اکتوبر 2015 15:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء)برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد (ڈیفڈ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے منتخب پارٹنر سکولوں کے گریڈ 3کے طالب علموں کا امتحان لے گا۔

(جاری ہے)

اس امتحان کے انعقاد کا مقصد گریڈ 3 کے بچوں کی اوسط کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ اس ٹیسٹ میں مختلف اضلاع کے 183 پارٹنر سکولوں کے طالب علم شریک ہوں گے۔یہ ٹیسٹ وزیر اعلیٰ روڈ میپ ٹیم اور نجی آ ڈیٹرز کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا۔