دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبر دآزماہونے کے لیے اکتوبر 2005والے قومی جذبے کی ضرورت ہے،مرتضی جاوید عباسی
بدھ 7 اکتوبر 2015 17:57
اسلام آباد ۔07 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 اکتوبر۔2015ء) قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبر دآزماہونے کے لیے ہمیں اکتوبر 2005والے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔8اکتوبر 2005کے ہولنا ک زلزلے کی 10 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں قائم مقام سپیکر نے کہا کہ 8اکتوبر 2005کے دن کو ملکی تاریخ میں ہمیشہ ایک المناک دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،10سال قبل آج ہی کے دن ہزارہ ڈویژن اور آزاد کشمیر میں زلزلے کی وجہ سے 70 ہزار سے زائد افراد شہید اور علاقے کا تعمیری ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن علا قہ مکینوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھا اور وہ مایوسی اور نہ اُمیدی کا شکار ہوچکے تھے تا ہم قوم نے غم میں ڈوبے اپنے زلزلہ سے متاثرہ بہن بھائیوں کی جس طرح دلجوئی اور مدد کی وہ ناقابل فراموش ہے اور یہ قومی یکجہتی کانیتجہ تھا جس نے زلزلہ متاثرین میں ایک نیا ولولہ اور اُمید پیدا کی اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.