فضا کی آلودگی ماپنے کیلئے لیبارٹری کی استعدادبڑھانے کیلئے 30ملین روپے خرچ کئے جائیں گے‘افسران عوام کو ماحولیاتی آلوگی کے نقصانات بارے آگہی فراہم کریں، فضائی کوالٹی کا مسلسل جائزہ لیں
سیکرٹری ماحولیات پنجاب اقبال محمد چوہان کا اجلاس سے خطاب
بدھ 7 اکتوبر 2015 22:19
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) صوبائی سیکرٹری ماحولیات اقبال محمد چوہان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور اس کے نقصانات بارے عوام میں آگہی پیدا کرنے کیلئے محکمہ تحفظ ماحول ٹھوس بنیادوں پر کام کر رہا ہے،ماحول کی بہتری کیلئے فضا میں آلودگی کے تناسب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے فضائی آلودگی ماپنے کیلئے قائم لیبارٹری کی استعداد کو بڑھانے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015-16میں 30ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی سیکرٹری نے کہاکہ صوبہ میں فضا کی کوالٹی اور مانیٹرنگ کیلئے لاہور میں قائم کی گئی انوائرنمنٹ پروٹیکشن لیبارٹری کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور اسے قومی سطح کے معیار تک لے جایا جائے گا۔(جاری ہے)
اقبال محمد چوہان نے اجلاس میں موجود افسران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ماحولیاتی آلوگی کے نقصانات بارے آگہی فراہم کریں اور فضائی کوالٹی کا مسلسل جائزہ لیں۔
انہوں نے کہاکہ فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر مؤثر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آلودگی کے خاتمے کیلئے صوبہ میں فضا کا معیار اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانا ہوگا اور اس ضمن میں محکمے کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورسز بھی کرائے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.