اُدھار چُکانے کے لیے ایک شخص نے اپنی بیوی ک عزت داو پر لگا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 اکتوبر 2015 14:18

اُدھار چُکانے کے لیے ایک شخص نے اپنی بیوی ک عزت داو پر لگا دی۔

بھوپال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 08 اکتوبر 2015 ء): قرض انسان کو مجبور بنا دیتا ہے یہ بات درست ہے لیکن ایسی بھی کیا مجبوری کے انسان اپنی ہم سفر کی زندگی اور عزت ہی داؤ پر لگا بیٹھے. مدھیا پردیش گاؤں میں قرض میں ڈوبے ایک شخص نے اپنی بیوی کی عزت ہی داؤ پر لگا دی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس بھارت قرار نے بتایا کہ راجا اکثر و بیشتر حکیم نامی شخص سے قرضہ لیتا تھا لیکن قرض کی رقم اتنی بڑھ گئی کہ راجا اسے چُکا نہیں پا رہا تھا .

اسی صورتحال کے پیش نظر قرض واپس نہ کر سکنے پر راجا نے حکیم کے ساتھ ایک گھناؤنا معاہدہ کیا، جس کے مطابق قرض کی تمام رقم معاف کروانے کے لیے راجا نے اپنی بیوی کو قرض دینے والے شخص حکیم کے حوالے کر دیا. بعد ازاں حکیم کی زیادتی کا نشانہ بننے والی راجا کی بیوی نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے گھناؤنا معاہدہ کرنے پر راج اور حکیم کو زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا.