الطاف حسین کے مفروری کے اشتہارات اخبارات میں شائع

جمعرات 8 اکتوبر 2015 15:22

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اکتوبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں مفروری کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی حیدرآباد عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دہشت گردی کے دو مقدمات میں انہیں مفرور ظاہر کرتے ہوئے اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے ہیں۔اشتہارات کے مطابق الطاف حسین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا وارنٹ تعمیل کے بغیر واپس آگیا، اس کے بعد بھی ملزم برآمد نہ ہوسکا اور عدالت میں ملزم کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔