شہر میں گرانفروشی ،منافع خوری ،جعل سازی اور مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول تجزیاتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
جمعہ 9 اکتوبر 2015 22:20
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ وچیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی داؤدخان خلجی کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد یاسر بازئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول تجزیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمدطارق مینگل ،اسسٹنٹ کمشنر صدر منیراحمد مویسانی اور اسپیشل مجسٹریٹس کے علاوہ محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ اوزان وپیمائش ،محکمہ لیبر،محکمہ مارکیٹ کمیٹی اوردیگر محکموں کے آفیسران اور مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں گراں فروشی ،منافع خوری ،جعل سازی اور مضرصحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلے میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور معیار کا تعین کرنے کے لئے پانچ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی جس میں محکمہ لائیواسٹاک پر مشتمل کمیٹی دودھ اورگوشت کے نرخ اور قیمت کا تعین اورتجزیہ کرے گی جبکہ محکمہ اوزان وپیمائش پر مشتمل کمیٹی مقررہ اوزان وپیمائش ،محکمہ لیبر پر مشتمل کمیٹی ٹیلرز شاپس اور ہیرڈریسرز شاپس کے نرخ ،محکمہ خوراک پر مشتمل کمیٹی روٹی(نان)کے وزن اور نرخ کے علاوہ محکمہ مارکیٹ کمیٹی پر مشتمل کمیٹی پھل اور سبزیوں کے نرخ اومحکمہ کوالٹی کنٹرول پر مشتمل کمیٹی اشیاء خوردونوش کی معیار،مدت اور کوالٹی کا تجزیہ کرے گی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.