اوپن یونیورسٹی کے اے ٹی ٹی سی ` پی ٹی سی ` سی ٹی اور بی ایڈ کے امتحانات کل سے شردع ہوں گے

ملک بھر میں امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں, کنٹرولر امتحانات

اتوار 11 اکتوبر 2015 11:42

اسلام آباو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2015ء میں پیش کئے گئے اے ٹی ٹی سی ` پی ٹی سی ` سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے فائنل امتحانات کل )سوموار (سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔امتحانات میں شرکت کے اہل تمام طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپربھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ویب سائٹ سے ڈاؤن شدہ رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ` پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ملک بھرمیں امتحانی مراکز قائم کردئیے ئے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو نذدیک ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کے مواقع دستیاب ہوں۔ `