اسلام آباد : ایاز صادق کا حلقہ عمران خان کے نشانے پر تھا، این اے 122 کے نتائج سے ثابت ہو گیا کہ عمران خان کے الزامات جھوٹے تھے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 12:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کا حلقہ عمران خان کے نشانے پر تھا۔ عمران خان کی جانب سے ڈھائی سال سے کہا جا رہا تھا کہ پارلیمنٹ جعلی ہے۔عمران خان کے الزامات مسترد ہو گئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
عمران خان کے الزامات جھوٹے ثابت ہوئے جس کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ مین تسلیم کر لیا گیا۔گذشتہ روز این اے122کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے ثابت کیا کہ پچاس ہزار ووٹ جعلی نہیں تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو سردار ایاز صادق کو اب بھی اتنے ووٹ کیسے مل جاتے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میری گذارش ہے کہ آپ جھوٹ کی سیاست چھوڑ دیں. انتخابی عمل پر انگلی اُٹھانا جمہوری نظام پر کیچڑ اُچھالنے کے مترادف ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کی بنائی گئی حکومت پر انگلی اُٹھا رہے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جمہوری نظام کمزور کرنے کے لیے الزام تراشی کا سہارا لے رہے ہیں.اوکاڑہ کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو گئی . ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ وہ وجہ ہے جو منڈی بہاؤالدین ، ہری پور میں دیکھنے کو ملا ، اوکاڑہ میں ہمارا ایک بھی کارکن نہیں گیا جبکہ عمران خان نے وہاں انتخابی جلسہ بھی کیا جس کے باوجود ان کو 7 ہزار جبکہ ہمیں 45 ہزار ووٹ حاصل ہوئے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.