پشاور یونیورسٹی کا کا نوکیشن 30 اکتوبر کو ہوگا

پیر 12 اکتوبر 2015 13:00

پشاور۔12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )پشاور یونیورسٹی کا کانووکیشن30اکتوبر کو ہوگا‘ کانووکیشن میں 2013ء کے پوسٹ گریجویٹ شعبہ جات کے ریگولر گریجویٹس کو ایم اے ‘ ایم ایس سی ‘ ڈی فارمیسی‘ ایم بی اے‘ ایم کام‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائیں گی‘ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق وہ تمام گریجویٹس جنہوں نے ابھی تک اپنی ڈگریاں اور گولڈ میڈل وصول نہیں کیے وہ اپنا نام شعبہ امتحانات جامع پشاور کے ڈگری سیکشن میں جمع کرائیں‘ ایسے گریجویٹس جنہوں نے کانووکیشن سے قبل ہی اپنی ڈگریاں اور گولڈ میڈل وصول کرلیے ہیں وہ کانوکیشن میں شرکت کے خواہشمند ہیں وہ اپنی ڈگریوں کی نقول اور میڈلز شعبہ امتحانات کے ڈگری سیکشن کو واپس جمع کرائیں تاکہ ان کا نام بھی کانووکیشن کے حتمی فہرست میں شامل کیاجاسکے‘کانووکیشن 30اکتوبر 2015ء کو صبح 9:30 بجے کانووکیشن ہال میں منعقد ہوگا۔