اوپن یونیورسٹی "گڈ گورننس"کے زیر عنوان ملک گیر سطح پر سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گی، پروفیسر شاہد صدیقی

پیر 12 اکتوبر 2015 14:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ملک بھر میں موجود اپنے علاقائی دفاتر کے سٹاف ممبرزاور ڈائریکٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے "گڈ گورننس"پر سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کرے گی ‘ بنیادی مقصد طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی اور یونیورسٹی کی تدریسی ‘ انتظامی ‘ فنانس اینڈ آڈٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے "ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے "فنانس اینڈ آڈٹ "پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ ملک گیر سطح پر تربیتی ورکشاپس اور مختصر دورانیہ کے کورسسز کے ذریعے ہم اوپن یونیورسٹی کو ایک بہترین ماڈل لرننگ ادارہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

جہاں پر ہر عمر کے لوگوں کو ان کے نذدیک ترین مقامات پر مختلف پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ تین روزہ آن کیمپس تربیتی ورکشاپ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ماڈرن یونیورسٹی گوورننس پروگرام کے تحت منعقد کی گئی ہے‘ ورکشاپ تین دن جاری رہے گی۔

شعبہ انتظامیہ کے سینئر کارکن ‘ محمد حماد طارق تربیتی ورکشاپ کے رابط کار ہے۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے رجسٹراري پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا ہے کہ زمانہ بہت تیزی کے ساتھ بدل رہا ہے اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ہمیں زمانے کی رفتار کے ساتھ چلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ ایک سال کے مختصر عرصے میں عہد حاضر کے تقاضوں کے مطابق کافی اقدامات کئے ہیں۔

جن میں آٹھ تحقیقی جرائد کا شائع کرانا ‘ داخلوں ‘ امتحانات ‘ کتابوں کی ترسیل اور نتائج کے اعلانات کے نظام میں بہتری لانا اور ان امور کی بروقت تکمیل کے لئے ٹائم ٹیبل مقرر کرنا۔طلبہ کے سوالوں کے فوری جواب کے لئے اور ان کی مشکلات کے حل کے لئے کمپلینٹ منیجمنٹ سینٹر کا قیام ‘ لائبریری اوقات کار میں اضافہ ‘ علمی ‘ ادبی ‘ ثقافتی اور تحقیقی سرگرمیوں کا مسلسل انعقاد اورملگ گیر سطح پر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد شامل ہیں۔