برطانیہ : ماں موبائل فون پر فیس بک چیک کرتی رہی اور دو سلہ بچہ ڈوب گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 اکتوبر 2015 16:17

برطانیہ : ماں موبائل فون پر فیس بک چیک کرتی رہی اور دو سلہ بچہ ڈوب گیا

برطانیہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 اکتوبر 2015 ء) : عدالت نے برطانوی خاتون کو غفلت برتنے پر 5 سال قید کی سزا سنا دی. تفصیلات کے مطابق 31 سالہ کلیری بیرنٹ اپنے موبائل فون پر فیس بک چیک کرنے میں مصروف تھی کہ باغ میں کھیلتا ہوا دو سالہ جوشوا بیرنٹ گھر میں موجود تالاب میں ڈوب گیا. کلیری نے اپنے بیٹے کو بچانے کی کوشش کی ، جس کے لیے فوری طور پر بیٹے کو لے کر اسپتال پہنچی لیکن چھ دیر بعد ہی دو سالہ بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.

(جاری ہے)

ہل کراؤن میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے جج نے اپنے ہی بیٹے کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے پر کلیری کو تنقید کا نشانہ بنایا. جج کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کے لیے ایسی غفلت برتنا زندگی بھر یاد رکھنا چاہئیے . ایسی غفلت بار بار برتنے والے والدین بننے کے اہل نہیں ہوتے. عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ کبھی بھی آپ ایسے رویے کے ساتھ کسی بچے کو نہں رکھ سکتیں اور یہ کہ اگر آپ نے مزید بچوں کو جنم دیا تو انہیں آ پ سے الگ کر لیا جائے گا. آپ کی ذمہ داری پر چھوڑے گئے ہر بچے کی جان کو ایسا ہی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے. جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کلیری کو 5 سال قید کی سزا سنا دی.

متعلقہ عنوان :