تعلیمی شعبہ کی تر قی کے بغیر قو می تر قی ممکن نہیں ہے، رابعہ انیس

پیر 12 اکتوبر 2015 17:01

پبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)تعلیمی شعبہ کی تر قی کے بغیر قو می تر قی ممکن نہیں ہے تبد یلی اس صورت میں آسکتی ہے کہ ہم تعلیم میں مثبت تر قی لے آئیں معیار تعلیم کی بہتری کے لئے ہمیں مزید اقدا مات کر نا ہو نگے تمام سکولز تعلیمی دفاتر کو تمام معلومات جلد فرا ہم کیا کریں سکو لوں میں ذیادہ سے ذیادہ بچیوں کو داخل کر کے اسا تذہ اور والدین اپنا قو می فر یضہ پورا کریں جب تک ملک کی شر خ خو ا ندگی ہم سو فیصد تک نہیں بڑ ھا ئیں گے ترقی کا خواب پورا ہو نا مشکل ہو گا سکول کی ہیڈ مسڑیس پی ٹی سی کے زر یعے کنڈیشنل گرانٹ کی استعمال یقینی بنا ئے اور جس مد میں گرانٹ منظور ہو ئی ہے اس پر وہی تر قیا تی کام کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار ڈسڑکٹ ایجو کیشن آفیسر نو شہرہ زنا نہ را بعہ انیس نے سر کل جلو زئی میں داخلہ مہم اور کنڈیشنل گرانٹ کے استعمال کے حو الے سے منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں ایس ڈی ای او زنا نہ نو شہرہ سمیرا شیراز سرکل جلو زئی اے ڈی او نا دیہ سرکل اے ڈی اوز سر کل کے سکولوں کی ہیڈ مسٹریس گور نمنٹ گر لز ہا ئی سکولز کے پرنسپلزاے ای ڈی کے انجینئر کمال اوردیگر نے شر کت کی ڈی ای او رابعہ انیس نے کہا کہ صو با ئی حکو مت تعلیم عام کر نے کے لئے کو شان ہے اور بچوں کو فری کتب فرا ہم کر رہی ہے کہ کو ئی بھی بچہ سکول جا نے رہ نہ جا ئے اس کیلئے ہم سب کو ملکر جل کر کام کر نا ہے کہ ان والدین سے رابط کریں جو اپنے بچوں کو سکول جا نے نہیں دیتے اسا تذہ پی ٹی سی کے ممبران کے تعاون سے گھر گھر جا کر ان بچوں کو داخل کر یں جو سکول نہیں آتے والدین کو اس بات پر قا ئل کریں کہ وہ بچے زیور تعلیم کے آراستہ کریں انہوں سکولوں میں سہو لیات کے با رے میں کہا کہ حکو مت نے کلاس رومز اور دیگر سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے کنڈیشنل گرانٹ جاری ہے اس کو شفاف طر یقے سے پی ٹی سی کی نگرا نی میں خرچ کیا کریں رابعہ انیس نے سر کل جلو زئی کے اے ڈی او نا دیہ کی کار کر دگی کو کا فی سرا ہا اور بہتر ین پر و گرام منعقد پر خراج تحسین پیش کی تقریب سے انجینئر کمال نے کہا کہ کنڈیشنل گرانٹ جس مد میں جاری ہو ا ہے اس پر خرچ کیا کریں تمام کام پی ٹی سی چیئر مین اور ممبران کے نگرا نی میں لگا ئے کام میں شفافیت کا خیال رکھیں اور معیاری کام کو یقینی بنا ئیں جہاں کو ئی مشکل ہو ہم سے رابط کریں ۔