محمد شہباز شریف کی منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے طالبعلمرضا ارشد کے گھر آمد،اہلخانہ سے اظہارافسوس
طالبعلم رضا ارشدکے قتل کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے،متاثرہ خاندان کو انصاف دلاؤں گا،آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتا لیکن میرا وعدہ ہے ہر قیمت پرناصرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا‘شہبازشریف رضا ارشد کے قتل کامقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا،پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کی کفالت دیکھ بھال کریگی ایسے درندہ صفت کسی رعایت کے مستحق نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتول کی والدہ سے گفتگو، انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی
پیر 12 اکتوبر 2015 20:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف منڈی بہاؤالدین کی نواحی بستی محلہ کوٹ احمد شاہ میں زیادتی کے بعدقتل کیے جانیوالے چوتھی جماعت کے11سالہ طالبعلم رضا ارشدکے گھر گئے اورمقتول طالبعلم رضا ارشد کی والدہ اور دیگر لواحقین سے اس اندوہنا ک واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے مقتول طالب علم کے والد محمد ارشد کے انتقال پر بھی غم اوررنج کااظہار کیا اور مقتول رضا ارشداوراس کے والد محمد ا رشد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے مقتول رضا ارشد کی والدہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے کے قتل کایہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور مجھے اس واقعہ پر دلی رنج پہنچا ہے -میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کو انصاف دلاؤں گااورملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا-وزیراعلیٰ نے مقتول رضا ارشد کی والدہ کو دلاسہ دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی او رکہاکہ اﷲ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں آپ کو قانون کے تحت انصاف دلاؤں گا - انہوں نے کہاکہ میں آپ کا لخت جگر تو واپس نہیں لا سکتالیکن انصاف ضرورملے گا -رضا ارشد کے قتل میں ملوث ملزم کسی صورت قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے- وزیراعلیٰ نے مقتول کی والدہ سے افسوسناک واقعہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.