پنجاب حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا
لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مال روڈ پر انصاف کا علامتی جنازہ بھی نکالا ، دو لیڈی ہیلتھ ورکرز بیہوش ہو گئیں ،طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، مظاہرین سے شدید تکرار
پیر 12 اکتوبر 2015 20:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پنجاب حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مختلف اضلاع سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مال روڈ پر انصاف کا علامتی جنازہ بھی نکالا ، دو لیڈی ہیلتھ ورکرز بیہوش ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، احتجاج کے باعث مال روڈ اور اس کے اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکز کی پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کی کال تھی۔ تاہم صدر پنجاب لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کی سربراہی میں مطالبات کے حصول کے لیے پنجاب بھر سے مختلف اضلاع سے احتجاج کے لیے لاہور آنے والی ہیلتھ ورکرز کو صبح کے وقت ہی مانگا منڈی روک لیا گیا۔(جاری ہے)
جس پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مانگامنڈی جی ٹی روڈ پر دھرنا دے دیا جس کے باعث ٹریفک کا بری طرح متاثرہواور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔
اس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز ریلی کی صورت پنجاب مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچ گئیں اور احتجاجی دھرنا دے کر سڑک ٹرک کے لئے بند کر دی جس کے باعث مال روڈ اور اس کے اطراف میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ راستہ نہ ملنے پر شہریوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے درمیان شدید تکرار بھی ہوتی رہی ۔اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی اسی دوران دو لیڈی ہیلتھ ورکر زبیہوش ہو گئی جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کا علامتی جنازہ بھی نکالا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کاکہنا تھا کہ دو سال سے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی جارہی اور نہ ہی سروس اسٹرکچر کو بحال کیا جارہا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکے مطالبات پرجلد عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ حکومت فوری طور پر دو سال کے بقایا جات اور پولیو کے قطرے پلانے کا معاوضہ دے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے تک مال روڈ پر دھرنا جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی۔تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جواد رفیق ملک اور سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس لیڈی ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کے لئے مال روڈ پر پہنچے جہاں انہیں مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ جس کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز پر امن طور پر منتشر ہو گئیں ۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.