ایاز صادق کی جیت وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے، ترقیاتی کامو ں کی مخالفت کرنے والوں نے اپنی اس روش کا نتیجہ دیکھ لیا ، یقین ہے وہ اپنے اس طرز عمل پر نظرثانی کریں گے اور ترقیاتی عمل کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اراکین اسمبلی سے گفتگو
پیر 12 اکتوبر 2015 22:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی جیت وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے بھرپور اعتماد کا اظہار ہے ،مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو کامیاب کرانے پر حلقہ این اے 122 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) نے این اے 122 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
۔ و ہ پیرکو اراکین اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئے عزم کے ساتھ فلاح عامہ اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اور لاہور سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی کامو ں کی مخالفت کرنے والوں نے اپنی اس روش کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔ یقین ہے کہ وہ اپنے اس طرز عمل پر نظرثانی کریں گے اور ترقیاتی عمل کی راہ میں روڑے نہیں اٹکائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے یہ بات آج یہاں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میں سردار اویس لغاری، سردار جمال لغاری، جاوید اختر اور محمود قادر خان شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.