مجھے اپنے لیے گلوکار کی ضرورت نہیں‘ سلمان خان
منگل 13 اکتوبر 2015 11:34
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے اور بہتر ہوسکتی ہے اور انہیں اپنے لیے گلوکار کی ضرورت نہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کو گلوکاری کے ایونٹ میں مدعو کیا گیا تھا جس کے میزبان ہندوستانی گلوکار سونو نگم تھے۔
(جاری ہے)
اس ایونٹ کے دوران سلمان خان کو جب اسٹیج پر دعوت دی گئی تو اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بلانے کے لیے کسی پلے بیک گلوکار کی ضرورت نہیں ہے۔
سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر ہوسکتی ہے اور وہ اپنے گانے خود گا سکتے ہیں۔سلمان خان کے مطابق گلوکاروں کا کام نہایت آسان ہوتا ہے۔سلمان کی اس بات کو سننے کے بعد وہاں موجود شو کے میزبان سونو نگم کو ان کی یہ بات پسند نہ آئی جس کے بعد ایونٹ میں سلمان اور سونو کا آگے ہونے والا ایک سیگمنٹ منسوخ کرنا پڑا۔یاد رہے کہ سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم ”کک“ اور’ ’ہیرو“ میں گانا گا چکے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.