مقیم کارڈ سے تارکین وطن کے ملک میں قیام پر کوئی اثر نہیں‌ہو گا۔ سعودی حکام نے وضاحتی بیان دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 15:19

مقیم کارڈ سے تارکین وطن کے ملک میں قیام پر کوئی اثر نہیں‌ہو گا۔ سعودی ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015 ء): سعودی عرب کے پاسپورٹ محکمے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی خبروں کی تردید کر دی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی حکام کی جانب سے بنایا گیا مقیم کارڈ محض 5 سال کے عرصہ کے لیے ہو گا جس کے بعد 5 سال کا عرصہ مکمل ہونے کے بعد مقیم کارڈ دوبارہ نہ بننے کے سبب تارکین وطن کو ملک چھوڑنا ہو گا.

سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کے مطابق مقیم کارڈ 5 سال کے عرصے کے لیے بنانے کی وجہ سپانسر کو دوبارہ تجدید سے روکنے کے لیے رکھی گئی ہے. افواہوں کے مطابق 5 ساال کے عرصہ کے بعد تارکین وطن ملک میں رہنے کے اہل نہیں ہوں گے.

(جاری ہے)

الیحیٰی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے. مقیم کارڈ کی تجدید کا مقصد ہر سال اقامہ کی تجدید پر آنے والے اخراجات کو روکنا ہے، انہوں نے بتایا کہ کارڈ کی تجدید کے لئے قوانین موجود ہیں جبکہ گمشدگی کی صورت میں دوبارہ بھی بنوایا جا سکتا ہے.

انکا کہنا تھا کہ نیا کارڈ امیدوار کو بذریعہ کورئیر ارسال کیا جائے گا .ا نہوں نھے بتایا کہ مقیم کارڈ کی تجدید از خود ہی مقیم ویب سائٹ کے ذریعے ہو جایا کرے گی. ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اس سروس کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں اپلائی کیا گیا ہے جبکہ کچھ عرصے تک دیگر شہروں میں بھی اس نظام کو نافذ کر دیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ سپانسر اور ورکرز کے حقوق کا خیال رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے.