سردار ایاز صادق کی نااہلی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں ایک مرتبہ پھر درخواست دائر

منگل 13 اکتوبر 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) یہ انتخابی عذر داری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی یے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا.وفاقی وزراء نے کھلم کھلادھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے.

(جاری ہے)

انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی.بعض پولنگ سٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا جس سے پولنگ جا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گے.درخواست میں کہا گیا ہے انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :