میٹروبس منصوبے پرکام جاری، 2043پا ئلزمکمل
منگل 13 اکتوبر 2015 21:25
ملتان۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) میٹرو بس پراجیکٹ پر ترقیاتی کام برق رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور میٹرو اسٹیشنز کے ڈیزائن کی ڈرائنگ فائنل کر لی گئی ہے۔منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طور پر 2460پائلز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 2043مکمل کر لی گئی ہیں۔اس طرح 521میں سے371پلرز تعمیر کر لئے گئے ہیں جن میں سے 233پلرز گرڈر رکھنے جانے کے لئے تیار ہیں۔
منصوبے کے لئے کل 1852گرڈرز کی ضرورت ہوگی جس میں 1168گرڈرز مختلف مقامات پر لگائے گئے پلانٹس میں تیار کر لئے گئے ہیں۔میٹرو منصوبے کا آن گراؤنڈ ٹریک 6023میٹر پر محیط ہوگا اور اب تک 5223میٹر سڑک کو اکھاڑ کر ایک بہترین شاہراہ تعمیر کرنے کے لئے مختلف مراحل طے کئے جارہے ہیں جس میں سے 3140میٹر سب گریڈ اور 2720میٹر کی سب بیس ڈال دی گئی ہے۔(جاری ہے)
اس کے بعد اسفالٹ کا مرحلہ شروع ہوگا۔
میٹرو اسٹیشن کے ڈیزائن کی ڈرائنگ بھی تیار کر لی گئی ہے۔یہ اسٹیشنز لاہور اور راولپنڈی،اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشنزکے ڈیزائن سے یکسر مختلف ہوں گے اور بارش کے حوالے سے لیک پروف ہوں گے جبکہ شدید گرمی میں ”بس بے“کا ماحول انتہائی خوشگوار رکھنے کے لئے اس میں منفرد قسم کا کولنگ سسٹم نصب کیا جائے گا۔میٹرو اسٹیشنز کا سٹرکچر تیار کرنے والی مختلف شہرت یافتہ کمپنیوں کی جانچ جاری ہے اور ان کے تجربے‘استعداد اور ماضی میں مکمل کئے گئے منصوبوں کی تفصیلات کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.