پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے ،بلدیاتی الیکشن میں عوام کی حمایت سے کامیابی حاصل کرینگے،نعمان اسلام شیخ

منگل 13 اکتوبر 2015 23:07

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور بلدیاتی الیکشن میں عوام کی حمایت سے بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرینگے سندھ کی ثقافت ہزاروں سال پرانی ہے اور ہمیں سندھ کی ثقافت پر فخر ہے سندھ ہماری دھرتی ماں ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پریس کلب میں غیر سرکاری تنظیم ایس پی او کے زیراہتمام امن کلچر فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نعمان اسلام نے کہا کہ ثقافتی کلچر شو کا انعقاد اچھا اقدام ہے جس سے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر ایس پی او کے ریجنل ہیڈ مصطفی بلوچ , رابعہ تبسم دیگر بھی موجود تھے فیسٹول میں مختلف اقسام کے اسٹال لگائے تھے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔