لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ساہیوال قادرآباد کول پاور پلانٹ پر کام روکنے کا حکم دیدیا
سیف پاور لمیٹڈ کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ،پنجاب حکومت کو 29اکتوبر کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت ایسے افسران کس کام کے جو حکومتی منصوبوں کا دفاع نہ کر سکیں‘وزیر اعلی کا فیصلے پر ایڈوکیٹ جنرل پنجاب پر اظہار برہمی حکم امتناعی کیخلاف درخواست دائر کر دی ،امید ہے آئندہ سماعت پر عدالت تفصیلی موقف سننے کے بعد خارج کر دیگی ‘ نوید رسول مرزا کی یقین دہانی
بدھ 14 اکتوبر 2015 23:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ساہیوال قادرآباد کول پاور پلانٹ پر کام روکنے کا حکم دیدیا ۔ بد ھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے سیف پاور لمیٹڈ کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کیا۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی کو ماحولیات دشمن قرار دیا جا چکا ہے لیکن پنجاب حکومت نے ساہیوال قادرآباد کول پاور پلانٹ منصوبے کو شروع کرنے سے پہلے نہ تو ماحولیاتی سروے کروایا اور نہ ہی منصوبہ کیلئے عالمی معیارات کو مد نظر رکھا گیا۔
پنجاب حکومت کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی بڑھے گی اور شہریوں کی صحت بھی متاثر ہوگی۔(جاری ہے)
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ منصوبے پر کام روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجا ب حکومت کو فوری طور پر کول پاور پراجیکٹ کو روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا اور پنجاب حکومت کو 29اکتوبر کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کول پاور پراجیکٹ پر حکم امتناعی کے فیصلے کے بعد ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے ہائیکورٹ سے اس حکم امتناعی کو خارج کروایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران کس کام کے جو حکومتی منصوبوں کا دفاع نہ کر سکیں۔جس پر ایڈوکیٹ جنرل نے وزیر اعلی کو یقین دہانی کروائی کہ انہوں نے حکم امتناعی کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے اور امید کا اظہار کیا کہ 29اکتوبر کو ہائیکورٹ پنجا ب حکومت کا تفصیلی موقف سننے کے بعد اس حکم امتناعی کو خارج کر دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.