صوابی ، ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گرنے سے ایک لائن مین جاں بحق دوسرا زخمی

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:11

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء) دوبیان ضلع صوابی میں ٹرک کی ٹکر سے بجلی کا پول گرنے سے ایک لائن مین جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیاجبکہ موضع یعقوبی میں ایک شخص کوموت کاگھاٹ اتاردیاگیا۔

(جاری ہے)

واپڈاسب ڈویژن دوبیان کے لائن مین سلطان علی نے تھانہ یارحسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ دوسرے عارضی طورپر کام کرنے والوں لائن مینوں بخت زمین اورصدام ساکنان دوبیان کے ہمراہ ڈگری کالج کوبجلی کی سپلائی کیلئے تاریں بچھارہے تھے اس دوران ایک ٹرک آیاجس کوہم نے زمین پرپڑے تاروں سے دورگزرنے کااشارہ کیامگرڈرائیورکی غفلت سے وہ تاروں کے پاس آکرتار ساتھ لے جانے سے پول گرگیاجس کے نتیجے میں لائن مین بخت زمین جبکہ صدام شدیدزخمی ہوگیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیورکوگرفتارکرلیا دریں اثناء پولیس تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق موضع یعقوبی میں ایک شخص حسن علی شاہ کوفائرنگ کرکے قتل کردیاجس کی دعویداری مبینہ طورپر مرادپر کی گئی ہے اوروجہ قتل گھریلوتنازعہ بیان کی ہے

متعلقہ عنوان :