سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اسلامیات و مطالعہ پاکستان کے پرچے آؤ ٹ ہونے کی خبر کی تردید

بدھ 14 اکتوبر 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اکتوبر۔2015ء ) سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے اسلامیات و مطالعہ پاکستان کے پرچے آؤ ٹ ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ناظم امتحانات کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ بورڈ نے امتحانی پرچوں کی طباعت و تقسیم کے لئے ایک مربوط نظام ترتیب دیا ہے جس کی بناء پر بورڈ سے کسی پرچے کے آؤٹ ہونے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

مزید براں ٹی وی چینل پر خبر ڈیڑھ بجے دوپہر کو جاری کی جاری کی گئی ہے جبکہ امتحانی مراکز پر پرچہ ایک گھنٹہ قبل روانہ کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں امتحان 2بجے دن کو شروع ہوتا ہے جبکہ ٹی وی پر ڈھائی بجے بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :