اکیڈمک اسٹا ف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جمعرات 15 اکتوبر 2015 16:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء)اکیڈمک اسٹا ف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان کے پروفیسر بہادر خان رودینی آڈیٹوریم آرٹس بلاک میں ایک تعزیتی ریفرنس ڈاکٹر سہیل اکرم شعبہ شماریات اور شعبہ اردو کے پروفیسر دانیال طریر کی یاد میں زیر صدارت اے ایس اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ہوا جس میں سینکڑوں اساتذہ و دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ڈاکٹر سید عین الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں اساتذہ انتہائی نوجوانی یں اپنے کیرئیر کے آغاز میں ہم سے اچانک جدا ہوئے انہوں نے انتہائی کم عرصے سے تدریس و تحقیق میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ڈاکٹر سہیل اکرم نے حال ہی میں بیرونی ملک سے شعبہ شماریات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصلل کرنے کے بعد جامعہ بلوچستان میں ایک سال کے اندر درجنوں تحقیقی مقالے شائع کئے اور کئی طلباء و طالبات کو اپنے زیر نگرانی ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورس میں مدد کی جبکہ جواں سال مرحوم پروفیسر دانیال طریر نے انتہائی قلیل مدت میں دنیائے اب میں اعلیٰ مقام حاصل کیا اور ان کی خدمات کو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی سراہا گیا ان کی اچانک اموات نہ صرف جامعہ بلوچستان بلکہ صوبے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

صدر اے ایس اے نے جامعہ کے تمام اساتذہ کی ایک ایک دن کی تنخواہ مرحوم اساتذہ کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا اور ایک قرارداد میں مرحوم اساتذہ کرام کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آخر میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالعلی اچکزئی نے مرحوم اساتذہ کرام کے ایثال ثوا ب کیلئے اجتماعی طور پر دعائے مغفرت کی۔