پشاور،عدالت نے پبلک سروس کمیشن کو اے ڈی جیالوجی کی آسامی کیلئے امیدوار کو انٹرویو میں شامل کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 21:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء ) عدالت عالیہ پشاور نے پبلک سروس کمیشن کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیالوجی کی اسامی کے لئے امیدوار کو انٹرویو میں شامل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر امیدوار کو ٹیسٹ و انٹرویوز میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس روح الامین اور جسٹس محمد داؤد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مدعی محب اﷲ خان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی ایڈوکیٹ نواب علی نور کی وساطت سے دائر رٹ میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے مشتہر شدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیالوجی کی اسامی کے لئے درخواست دی تھی تاہم کمیشن نے اس کی درخواست اس بنا پر مسترد کردی کہ اس کی تعلیمی قابلیت بی ایس آنر ہے جبکہ اسامی کے لئے تعلیمی قابلیت ایم ایس سی ہے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن بی ایس آنر کی ڈگری کو ایم ایس سی کی مساوی قرار دی ہے اس بنا پر درخواست گزار تعلیمی لحاظ سے اسامی کے لئے اہلیت رکھتا ہے انہوں نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو 19اور20اکتوبر کو پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے جانے والے انٹرویو میں شام ہونے کی اجازت فراہم کیا جائے فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے پبلک سر وس کمیشن کو امیدوار کو انٹرویومیں شمولیت کی اجازت دینے کے احکامات جاری کر دیئے اور اس سلسلے میں چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :