اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ‘ ایف اے ‘ بی اے اور بی ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل امتحانات 2۔نومبرسے ملک بھر مں ایک ساتھ شروع ہوں گے

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 12:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)اعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک ‘ ایف اے ‘ بی اے اور بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک کے طول و عرض میں ایک ساتھ 2۔نومبر سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر ملک کے چاروں صوبوں ‘ آزاد کشمیر‘ شمالی علاقہ جات اوگلگت بلتستان میں ان امتحانات کے لئے ساڑھے آٹھ سو سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کو ان کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں امتحانات میں شرکت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئیں "یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ان پروگرامز کے امتحانا ت میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کی جاری ہیں ‘ طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کی جاری ہیں۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرکے بھی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو 25۔اکتوبر تک رول نمبر سلپ نہ ملے تو انہیں چاہئیے کہ وہ ڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ کے لئے فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ‘ عابد حسین ستی سے ان کے فون نمبر 051-9250006‘ 51-9057648پر رابطہ کریں۔ ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔

امتحانات میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے اور انہیں امتحانات میں شرکت کرنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئیں "یہ اعلان کنٹرولر امتحانات ‘ سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ ان پروگرامز کے امتحانات میں شرکت کے اہل تمام اُمیدواروں کو ڈاک کے ذریعہ رول نمبر سلپ اور ڈیٹ شیٹ ارسال کردی گئی ہیں ۔

اگر کسی طالبہ یا طالب علم کو اب تک رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو انہیں چاہئیے کہ وہ ڈُ پلیکیٹ رول نمبر سلپ کے لئے فوری طور پر اپنے قریب ترین شہر میں موجود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل آفس یا سپرنٹینڈنٹ ( ٹیچر ایجوکیشن سیکشن ) مین کیمپس سے ذاتی طور پر رابطہ کریں۔

ڈپلیکیٹ رول نمبر سلپ حاصل کرنے کے لئے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو عدد پاسپورٹ سائز تصدیق شدہ تصویریں اپنے ساتھ ضرور لائیں ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق طالب علموں کی سہولت کے لئے رول نمبرر سلپ اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کردی گئی ہیں۔ طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کرکے بھی امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں۔

مزید براں بقیہ پروگرامز کے فائنل امتحانات ائی کے پہلے ہفتے سے شروع ہوکر جولائی میں اختتام پذیر ہوں گے۔ ان طلبہ کو ول نمبر سلپس ‘ ڈیٹ شیٹ آئندہ ماہ میں ارسال کی جائیں گی۔کنٹرولر امتحانات نے اُمیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں۔ ایسا کرنا خود اُن کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں فائنل امتحان میں شرکت کے لئے طلبہ و طالبات کو نادرہ کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔