میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ سپلیمنٹری امتحانات 2015 کے طلباء اپنے امتحانی فارمز جمع 19اکتوبر سے 21اکتوبر 2015تک لیٹ فیس کے ساتھ فارمز جمع کراسکتے ہیں

ہفتہ 17 اکتوبر 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات نعمان احسن نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ سپلیمنٹری امتحانات 2015کے وہ طلبہ و طالبات جنہوں نے ابھی تک اپنے امتحانی فارمز جمع نہیں کروائے ہیں وہ 19اکتوبر سے 21اکتوبر 2015تک لیٹ فیس کے ساتھ فارمز نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں میں جمع کروا سکتے ہیں۔