سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کاہاتھ کاٹے جانے کے بھارت کے واویلے کا ڈراپ سین
خاتون نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ،اس وجہ سے ہاتھ کٹ گیا،سعودی پولیس
ہفتہ 17 اکتوبر 2015 20:20
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کاہاتھ کاٹے جانے کی خبر کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک خبر نے تہلکہ مچا دیا تھاکہ سعودی عرب میں بھارتی گھریلو ملازمہ کا سعودی مالکان نے کسی بات کی سزا کے طور پر ہاتھ کاٹ دیاتھااور وہ خاتون ہسپتال میں داخل تھی مگر تفتیش کے بعد ریاض پولیس حکام کے ترجمان فواد المیمن نے اس ساری کہانی پر سے پردہ اٹھا دیاہے اور حقیقت سارے ڈرامے کے برعکس نکلی۔
سعودی عرب میں 55سالہ بھارتی گھریلوملازمہ کستوری پر کسی نے تشدد کیااور نہ ہی اسکا ہاتھ کاٹا بلکہ وہ خاتون سعودی مالکان کے گھر سے چوری بھاگ رہی تھی اور اس غرض سے کستوری نے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی تھی جس کے باعث گرنے سے اس کا ہاتھ کٹ گیااور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹروں نے پولیس کو بتای کہ خاتون ملازمہ کاہاتھ گرنے کے باعث ٹوٹااور الگ ہوگیا ہے مگر اب اسکی طبیعت بہتر ہے۔
ترجمان نے مزیدکہاکہ گھریلوملازمہ سے متعلق سوشل میڈیاپر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں وہ جھوٹ کاپلندہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی عر ب میں تمام شہریوں کو برابر ی حاصل ہے ،خاتون کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کیس میں مزید ہیش رفت ہوگی۔یاد رہے سعودی عرب میں بھارتی سفیر نے واقعہ کی آزاداور خودمختار انکوائری کامطالبہ کیاتھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.