گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں مضمون نویسی ، تقریری مقابلے، خاکے اور سیمینار کا انعقاد

پیر 19 اکتوبر 2015 21:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اکتوبر۔2015ء)ڈائریکٹر آف لاہور ڈویثرن ایجوکیشن رانا نسیم اختر انجم کی ہدایت پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں مضمون نویسی ، تقریری مقابلے، خاکے اور سیمینار بعنوان ’’ کامیاب حکومتی کاوش برائے انسداد دہشت گردی ‘‘ منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

صدارت پرنسپل روبینہ احمد فاروقی نے کی جبکہ شرکاء میں ممبر قومی اسمبلی پرویز ملک، مقصود چغتائی، محمد اقبال، پروفیسر نورین طارق، ارجمند شاہین، پروین ارشد، جملہ سٹاف اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

مقررین نے کہا کہ ضرب عصب میں بہادر فوجیوں کی کاروائیوں سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع ہوا ہے اور ملک کا سافٹ امینج میں اضافہ ہوا ہے ۔ خود کش حملے اور بم دھماکوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے اور وطن عزیز دوبارہ امن کی طرف گامزن ہے ۔ آخر میں تقریری مقابلوں اور مضمون نویسی اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات دئیے گئے ۔