نئی دہلی : ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ مایوس کن ہے، پی سی بی چئیر مین شہریار خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 اکتوبر 2015 16:53

نئی دہلی : ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اکتوبر 2015ء) : نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی چئیر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ ہم کرکٹ کا فروغ چاہتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ شدید مایوس کُن تھا. انہوں نے کہا کہ دسمبر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پُر امید نہیں ہوں اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے مزید ملاقات کا امکان ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں جو کچھ ہو گیا ہے اس کے بعد اب مزید اُمید نہیں لگا سکتے.

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ملاقات کے لیے خود کوشش کرنی چاہئیے . چئیر مین پی سی بی نے کہا کہ ہم ٹی 20 ورلڈ کپ ضرور کھیلیں گے . ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. چئیر مین پی سی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کے رویے سے متعلق کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے. ہم نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کی بھر پور کوشش کی لیکن مایوسی کا سامنا کرنا پڑا.