چترال ،نامعلوم لوگوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک ،دوسرے کو زخمی کر دیا
منگل 20 اکتوبر 2015 23:02
چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء) چترال سے پچیس کلومیٹر دور ایون کے جنگل کُنڈاوشٹی میں نامعلوم لوگوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ ہلاک شدہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ایون پولیس کے مطابق گاؤں تھوڑیاندہ ایون کے رہائشی شیر ولد میر امان اور ادریس گذشتہ روز بالائی جنگل کنڈاوشٹی میں چلغوزہ جمع کررہے تھے ۔
کہ چار نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کردیا اور کلہاڑیوں سے پے درپے اُن پر وار کئے ۔ جس کے نتیجے میں شیر ولد میر امان موقع پر جان بحق ہوا ۔ اور دوسرا نوجوان ادریس زخمی ہوا ۔ بعد آزان جب واقعے کی اطلاع گاؤں پہنچی ۔ تو درجنوں افراد جنگل جاکر ہلاک شدہ شیر اور زخمی ادریس کو ہسپتال پہنچا دیا ۔(جاری ہے)
جہاں شیر کی نعش پوسٹ ماٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ۔
جبکہ ادریس کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ادریس کے مطابق چار افراد نے اُن پر حملہ کردیا ۔ تاہم وہ اُنہیں جاننے سے قاصر ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ جنگل کی ملکیت کی وجہ سے پیش آیا ۔ اور مقتول اس جگہے کو اپنی ملکیت قرار دے رہے تھے جبکہ حملہ آور افراد اپنی ملکیت کا دعوی کر رہے تھے ۔ اس تنازعے نے شدت اختیار کی ۔ اور حملہ آروں نے شیر کو ہلاک اور اُن کے ساتھی کو زخمی کر دیا ۔ ایون پولیس کی طرف سے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اور وہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت گرانے کیلئے تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق
-
انسانی اعضا کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث عناصرکیلئے سخت قانون سازی کررہے ہیں، صوبائی وزیرصحت
-
ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
-
مزدور معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ، پراسیکیوٹرز کی پروفیشنل قابلیت کیلئے’’سیٹ آف سکلز‘‘ پیش
-
چینی کمپنیوں کی مدد سے گوادر کی سڑکیں اور عوامی مقامات شمسی توانائی سیروشن
-
دریاخان،غیرت کے نام پر بھائی نے کزن کے ساتھ ملکر بہن کو نہر میں پھینک دیا ،نعش برآمد
-
وزیراعلی سندھ اور یورپی یونین کی سفیرکے درمیان ملاقات،سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
چیچہ وطنی سے اندیشہ نقص امن کے تحت گرفتار 26 کسان جیل منتقل
-
وزیراعلیٰ سندھ اوریورپی یونین کی سفیرکی ملاقات، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دو نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
وزیرصنعت وتجارت شافع حسین نے ماڈل بازاروں کو سولر انرجی پرمنتقل کرنے کاپلان طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.